• news

احاطہ مولچند‘ تجاوزات ختم نہیں ہو سکیں :داتا گنج بخش ٹائون کا حلیہ بگاڑ دیا

لاہور (خبرنگار) داتا گنج بخش ٹائون کے افسران نے احاطہ مولچند (اچھرہ) کے تجاوز کنندگان کو تحفظ فراہم کرنے کی قسم کھا لی۔ علاقہ مکین گذشتہ 4 سال سے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری، وزیراعلیٰ معائنہ کمیشن، کمشنر لاہور، ڈی سی او لاہور سمیت ہر طاقتور افسر کو درجنوں درخواستیں دے چکے ہیں جس پر ا علیٰ افسران احکامات جاری کرتے ہیں۔ فائل کا پیٹ بھرنے کیلئے تجاوزات کی نشاندہی کی جاتی ہے پھر اسی نشاندہی کا فائدہ اٹھا کر ’’اپنی جیب‘‘ بھرلی جاتی ہے۔ احاطہ مولچند اچھرہ میں 40 فٹ کی سڑک قبضہ مافیا کی وجہ سے سکڑ کر صرف 18 فٹ رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا گزرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ احاطہ مولچند کے مکینوں نے پہلی درخواست 2011 میں دی تھی۔ سڑک کے ایک طرف لکڑی کا فرنیچر، بلیئرڈ ٹیبل بنانے والے  3 بڑے کارخانوں نے گیارہ گیارہ فٹ سڑک پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جبکہ سڑک کے دوسری طرف گیارہ گیارہ فٹ قبضہ دکانیں تعمیر کر کے کیا گیا ہے۔ علاقہ کے مکینوں نے ’’نوائے وقت‘‘ آ کر وزیراعلیٰ سے ا پیل کی ہے کہ وہ علاقہ سے تجاوزات کا خاتمہ کر لیں۔ علاوہ ازیںتجاوزات نے لاہور شہر کے مرکزی اور اہم ترین  ٹائون داتا گنج بخش ٹائون کا حلیہ بگاڑ دیا۔ ٹائون کی مارکیٹوں اور بازاروں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں میں بھی تجاوزات قائم کر دیں۔ ٹائون کے افسران نے تجاوزات کو کمائی کاسب سے بڑا ذریعہ بنا لیا۔ تجاوز کنندگان نے ٹائون کے شعبہ ریگولیشن کی سر پرستی میں سڑکوں پر کاروبار شروع کر دیا۔انار کلی بازار اور اس کی ملحقہ گلیوں، یسسہ اجنار، گنپت روڈ، ایبک روڈ، اردو بازار کیسر سٹریٹ ، نیلا گنبد، منٹگمری روڈ، لکشمی چوک، نسبت روڈ ٹائون کے ہر کاروباری علاقے میں گزرنا مشکل ہو چکا ہے۔ براہم مارکیٹ میں دکانداروں نے سڑک پر منہ ماری کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن