سارک کانفرنس کے دوران مودی کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں:بھارت
نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا سارک کانفرنس میں شرکت کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ماہ نیپال میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ اس کانفرنس سے متعلقہ دیگر پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ وزیراعظم اپنے پاکستانی ہم منصب میاں نواز شریف کیساتھ اس اجلاس میں شرکت کے موقع پر دوطرفہ ملاقات نہیں کریں گے۔