• news

گندم کی امدادی قیمت میں 100 روپے اضافہ‘ 1300 روپے فی 40 کلو ہوگئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے گندم کی فصل 2014-15 ء کے لئے امدادی قیمت 1300 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ گندم کے امدادی قیمت اس سے قبل 12 سو روپے فی 40 کلو گرام تھی اس طرح ایک سو روپے فی 40 کلو گرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے کیا ہے۔ اس سے قبل پی پی پی کے دور حکومت میں گندم کی امدادی قیمت میں مسلسل اضافہ کرکے اسے 12 سو روپے فی 40 کلو گرام مقرر کیا گیا تھا۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین ای سی سی کی حیثیت سے امدادی قیمت بڑھانے کی منظوری دی۔

ای پیپر-دی نیشن