• news

لاہور : لاکھوں کی وارداتیں گوجرانوالہ فیروزوالہ میں مزاحمت پر دو شہری قتل

لاہور+ گوجرانوالہ+ فیروزوالا+ سرائے مغل (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں، گوجرانوالہ، فیروزوالا میں مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے 2 افراد کو قتل کر دیا جبکہ سرائے مغل میں فائرنگ کے تبادلہ میں دیہاتیوں نے ایک ڈاکو کو مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوہنگ ای ایم ای سوسائٹی کے رہائشی منورکے گھر سے تین ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 70 لاکھ 10 ہزارلوٹ کر فرار ہو گئے۔ شالیمار کالج روڈ کے ارسلان کے گھر سے 2 لاکھ اسی ہزار، نواں کوٹ عثمان پارک کے شفیق کے گھر سے 80 ہزار، گجر پورہ شریف پارک کے فرخ کے گھر سے دو ڈاکو 40 ہزار کی نقدی زیورات، ڈیفنس بی فیز ٹو میں ملک سرور اور اسکی فیملی سے 8لاکھ، ماڈل ٹاﺅن ایف بلاک میں بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے ارشد سے 4لاکھ، اقبال ٹاﺅن نشتربلاک مےں فاروق اور اسکی فیملی سے تےن لا کھ کی نقدی زےورات چھےن لیے گئے۔ نواب ٹاﺅن خیابان جناح مےں شبیر سے موٹر سائیکل نقدی موبائل اور باغبانپورہ گارڈ مل کے قریب فہد سے 54 ہزار، اچھرہ مےں علی عباس سے 25ہزار، گڑھی شاہو کوآپر سٹور مےں عدنان سے چار ہزار، مصری شاہ تےزاب احاطہ مےں سجاد سے نقدی موبائل، ستوکتلہ واپڈا ٹاﺅن مےں عقیل سے دس ہزار اور موبائل نقدی چھےن لی گئی۔ اسلام پورہ سے سرفراز مغل پورہ سے اسلم‘ ساندہ سے تبرک حسین‘ گلشن اقبال آصف ضیائ‘ نواب ٹاﺅن سے شفیق احمد‘ گرین ٹاﺅن سے تصدق حسین‘ قلعہ گجر سنگھ سے عامر‘ جوہڑ ٹاﺅن سے جمیل‘ جوہڑ ٹاﺅن سے اشرف‘ ستوکتلہ سے شاہد‘ کوٹ لکھپت سے بابر کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں جبکہ شیرا کوٹ سے آصف‘ نواب ٹاﺅن سے محمد علی‘ ڈیفنس سے عامر‘ کوٹ لکھپت سے غلام مصطفی‘ نیو انارکلی سے سلمان‘ لاری اڈہ سے ناصر سلطان‘ قلعہ گجر سنگھ سے شفیق‘ مزنگ سے عثمان‘ لٹن روڈ سے ذیشان‘ سمن آباد سے دانش‘ اقبال ٹاﺅن سے افضال‘ ہنجروال سے اختر علی‘ سبزہ زار سے عابد‘ غازی آباد سے عاطف‘ گلبرگ سے آکاش‘ نصیر آباد سے سہیل‘ شادمان سے شفیع کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔ گوجرانوالہ میں ڈاکوﺅں نے واردات کے دوران پکڑنے کی کوشش کرنے والے چوکےدار کو فائرنگ کر کے قتل کر دےا۔ شاہےن آباد بازار مےں عبداللہ چوکےدار کی ڈےوٹی سرانجام دےتا تھا جو حسب معمول ڈےوٹی پر موجود تھا بازار مےں موٹرسائےکل سوار دو ڈاکو وہاں سے گزرنے والے ظفر نامی شہری کو گن پوائنٹ پر روک کر لوٹنے مےں مصروف تھے، اس دوران اس نے ڈاکوﺅں کو پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کر کے شدےد زخمی کر دےا جبکہ مضروب چوکےدار کو فوری طور پر طبی امدادکی فراہمی کےلئے ڈسٹرکٹ ہستال منتقل کےا گےا جہاں پر وہ کچھ دےر موت و حےات کی کشمکش مےں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہارگےا۔ مقتول تےن بچوںکا باپ بےان کےا گےاہے۔ فیروزوالا میں لاہور، شیخوپورہ روڈ پر ڈاکوﺅں نے ٹرک نہ روکنے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں مزدور محمد اسلم پٹھان ہلاک ہو گیا۔ واقعہ پر شہریوں نے احتجاج کیا۔ صنعتی ایریا مسن کالر سٹاپ کے قریب تین ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر سامان سے بھرے ہوئے ٹرک کو لوٹنے کیلئے اسے روکنے کی کوشش کی، ڈرائیور نے ٹرک نہ روکا، ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ٹرک سوار مزدور محمد اسلم پٹھان ہلاک ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر نامعلوم ڈاکوﺅں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقامی فیکٹری کے مزدوروں نے اسلم پٹھان کی ہلاکت پر احتجاج کیا، ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں سرائے مغل میں ڈاکوﺅں اور دیہاتیوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار، ایک دیہاتی بھی زخمی ہوا۔ نواحی گاﺅں اوجلہ کا امین اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ بی ایس لنک کینال کے کنارے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ جب ہو پُل بیس ہزاری کے قریب پہنچا تو دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوﺅں نے اُسے گھیر لیا اور گن پوائنٹ پر ایک ہزار روپیہ نقدی اور 1½ تولہ سونے کی بالیاں چھین لیں اور مزاحمت پر اسے گولی مار دی۔ گولی کی آواز سن کر قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے سولہ سترہ دیہاتیوں نے ڈاکوﺅں کو گھیرا ڈال لیا تو ڈاکوﺅں نے دیہاتیوں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں دیہاتیوں نے بھی فائرنگ شروع کر دی۔ ایک ڈاکو اظہر اقبال ولد اکبر مانگا منڈی موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اُسکا دوسر اساتھی نیاز ولد صادق فرار ہو گیا۔ سرائے مغل پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ڈاکے/ قتل

ای پیپر-دی نیشن