نیب سے قید کی سزا سننے پر خواب آور گولیاں کھانے والا کیپٹن (ر) فیصل دم توڑ گیا، مقامی قبرستان سپردخاک
کراچی (نمائندہ نوائے وقت) کرپشن کیس میں نیب عدالت سے قید اور بھاری جرمانے کی سزا سننے کے بعد پراسرار انداز میں جاں بحق ہونے والے کیپٹن (ریٹائرڈ) فیصل فاروقی نے 1965ءمیں پاک نیوی میں شمولیت اختیارکی تھی اور 35 سال ملازمت کے بعد 2001ءمیں ریٹائر ہوگیا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ایکسپورٹ کا بزنس شروع کیا، وہ 3 بچوں کا باپ تھا۔ 29 اکتوبر کو جب احتساب عدالت نے 10 سال قید اور 73 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ اپ سیٹ ہو گیا اور بتایا جاتا ہے کہ خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی تھی جس کے بعد اسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انکی موت واقع ہوگئی۔ کیپٹن (ر) فیصل فاروقی کی نماز جنازہ ہفتے کو مقامی مسجد میں ادا کرنے کے بعد کراچی کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
سپردخاک