• news

بیماری کا بہانہ، گلو بٹ کا مشقت سے انکار جیل حکام نے بیرکوں کی صفائی کرائی قرآن کلاس جوائن کرنے کی بھی اطلاع

لاہور (سٹا ف رپورٹر) ماڈل ٹاﺅن مےں گاڑےوں کے شےشے توڑنے والے گلو بٹ سے کوٹ لکھپت جےل میں بےرکوںکی صفائی کروائی گئی۔ گلوبٹ ملنے والی سزا پر شدید رنجیدہ ہے اور رہائی کےلئے دعائیں کرتا رہا۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے جیل کے عملہ کو گلو بٹ پر خصوصی نظر رکھنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے گلو بٹ نے کوٹ لکھپت جیل میں کام کاج سے انکار کرتے ہوئے بےمار ہونے کا ڈرامہ رچاےا جس کے بعد جےل انتظامےہ نے جےل ہسپتال مےں معائنہ کروایا اور بیرکوں کی صفائی کروائی۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے عدالت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے گلوبٹ کو دوسرے قیدیوں کی طرح مشقت کرنا ہو گی۔مزید برآں نجی ٹی وی کے مطابق گلو بٹ نے جیل میں اپنی اصلاح کا فیصلہ کرتے ہوئے قرآن کلاس جوائن کر لی ہے۔ گلو بٹ روزانہ صبح چھ سے آٹھ بجے تک ناظرہ قرآن پاک پڑھے گا۔ چھ ماہ کا کورس مکمل ہونے پر اس کی سزا میں کمی بھی ہو گی۔
گلو بٹ

 
گلو بٹ

ای پیپر-دی نیشن