• news

چمن: فائرنگ سے قبائلی رہنما بیٹے سمیت جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی

چمن(آئی این پی)چمن میں کالج روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ملک برات خان اور ان کا بارہ سالہ بیٹا جاں بحق اور ایک بیٹا زخمی ہوگیا۔قبائلی رہنما ملک برات خان اچکزئی اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے جارہے تھے کہ کالج روڑ پر پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے ملک برات اور ان کے دونوں بیٹے شدید زخمی ہوگئے۔ موقع پر موجود افراد نے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ملک برات خان اور ان کا 12سالہ بیٹا عبد الکریم جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ چھوٹے بیٹے عبد اسلام کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ متنقل کردیاگیا۔ فائرنگ سے قریب سے گزرنے والی سکول وین پر بھی دو گولیاں لگیں۔لیویز نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
چمن /فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن