• news

افغان صدر اشرف غنی کا دورہ پاکستان رواں ماہ کے تیسرے ہفتے متوقع

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) افغانستان کے صدر اشرف غنی کا پاکستان کا دورہ ماہ رواں کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ نوائے وقت کو قابل اعتماد سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان صدر پاک افغان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے نومبر کے تیسرے ہفتے میں اسلام آباد آئیں گے۔ واضح رہے نئے افغان صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اکتوبر میں کابل میں دی تھی۔ سرتاج عزیز نے وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے صدر اشرف غنی کو پاکستان کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ پہنچایا تھا۔
افغان صدر

ای پیپر-دی نیشن