تربیتی طیارہ گر کرتباہ‘ پائلٹ اور انسٹرکٹر سمیت 3 افراد زخمی
اسلام آباد/ راولپنڈی (سپیشل رپورٹ/ اپنے سٹاف رپورٹر سے) بےنظےر بھٹو انٹرنےشنل ائرپورٹ پر راولپنڈی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ اور انسٹرکٹر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہفتہ کو ائرپورٹ سے ملحقہ راولپنڈی فلائنگ کلب کا سینسا ساڑھے 9 بجے اڑا اور فضاءمیں تقریباً 500 فٹ کی بلندی پر پہنچا تو اچانک نیچے کی طرف آنا شروع ہوگیا اور کچھ ہی دےر مےں رن وے سے چند فٹ کی دوری پر گرگےا۔ اس حادثے مےں سےسنا میں سوار میاں محمد جمیل، شہزاد حسام اور ایم احمد ظفر پائلٹ، کو پائلٹ اور انسٹرکٹر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کےلئے بےنظیر بھٹو جنرل ہسپتال منتقل کردےا گےا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ درےں اثناءسول ایوی ایشن حکام کاکہنا ہے کہ مذکورہ سےسنا طیارہ رن وے سے فاصلے پر گرا تھا۔ سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق طیارہ ایک سو فٹ کی بلندی سے رن وے کے قریب گرا۔ حادثہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
طیارہ تباہ