• news

پیپلزپارٹی مڈل کلاس طبقے کو مشکلات سے نکالے گی: زاہد ذوالفقار، فضل الرحمان

لاہور(خبر نگار)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں مڈل کلاس طبقے کو مشکلات سے نکالے گی ۔پیپلزپارٹی کی خواہش ہے کہ غریب آدمی خوشحال ہو۔بلاول بھٹو غریبوں کی خوشحالی کیلئے ملک میں معاشی ترقی چاہتے ہیں۔ ملک میں اگر تبدیلی آئے گی تو صرف بلاول بھٹو کی ہی قیادت میں آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن