• news

فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرانا اوّلین مقصد تھا: نسیم ملک

سویڈن (پ ر) سویڈن کی حکمران جماعت سوشل ڈیموکریٹ پارٹی انٹرنیشنل ونگ کا لمار سٹی کے صدر نسیم ملک نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کا الیکشن جیتنے سے قبل یہ سلوگن تھا کہ پارٹی فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کرنے اور وہاں پر قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدام ہماری اولین ترجیح ہو گی جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے سویڈش حکومت نے دلیرانہ اور امن پسندانہ قدم اٹھاتے ہوئے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے سویڈش حکومت کے اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور خوشحالی کو فروغ ملے گا ایک ٹیلیفونگ گفتگو میں حکمران سوشل ڈیموکریٹ پارٹی انٹرنیشنل ونگ کا لمار سٹی کے صدر نسیم ملک کا کہنا تھا کہ میں امید رکھتا ہوں کہ جس طرح سویڈن نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے ایک مثبت اقدام اٹھایا ہے اسی طرح اقوام متحدہ اور یورپی یونین کشمیر کے پائیداد امن اور حل کیلئے بھی اپنی کوششیں تیز کر دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن