• news

نیشنل بنک اور سینٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں کے فراڈ کے 2 مرکزی ملزم گرفتار

اسلام آباد  + کراچی (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) نیشنل بنک میں اربوں روپے کا فراڈ کرنے والے مرکزی ملزم کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ رسیدوں کے ذریعے اربوں کا گھپلا کرنے والا ملزم زبیر علمانی نیشنل بنک پنوں عاقل برانچ میں ملازم ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا۔دوسری طرف اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سینیٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے راجہ اشتیاق احمد کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ نیب راولپنڈی کو سوسائٹی کے 2010ء کے آڈٹ رپورٹ سے متعلق بے قاعدگیوں کی شکایات موصول ہوئیں، رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ سوسائٹی کی سابق انتظامیہ ان بے قاعدگیوں کی ذمہ دار ہے۔ ملزم پر سوسائٹی کے70.13 ملین روپے کے فنڈز کے غلط استعمال اور غبن کے الزامات ہیں،ملزم کو نیب عدالت میں پیش کیا گیا اور  7دن جسمانی ریمانڈ حاصل کر کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن