شاہی امام غدار ہیں‘ نوازشریف آئے تو حملہ کی کوشش کرینگے: شیوسینا
نئی دہلی (این این آئی) انتہاپسند ہندو تنظیم شیوسینا نے دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام کی جانب سے نوازشریف کو تقریب میں شرکت کی دعوت پر حملے کی دھمکی دی ہے، انتہاپسند ہندو جماعت نے اپنے بیان میں کہا دہلی کی جامع مسجد کے امام بخاری غدار ہیں انہیں بھارتی حکومت پاکستان بھیج دے۔ انہوں نے دھمکی دی نوازشریف تقریب میں شرکت کیلئے آئے تو انکی جانب سے حملہ کی کوشش کی جائیگی۔