• news

ڈوگرا راج کے خاتمے کی خوشی میں وزیراعظم کی گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ڈوگرا راج کے خاتمے  کی خوشی کی تقریبات پرگلگت بلتستان کے عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔ یکم نومبر1947ء کو  گلگت بلتستان سے ڈوگرا راج کا خاتمہ ہوا تھا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزاد ی کی بہادرانہ جدوجہد اور اسکی کامیابی کی خوشیاں منانا قابل قدر ہیں۔ گلگت بلتستان کی خوبصورتی کی طرح اس کے عوام بھی سخت محنت کیلئے مشہور ہیں، یہاں کے لوگ  قومی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام ترقی کے اعلیٰ سطح کے اصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انہیں تمام امداد فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن