بلوچستان کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد 100 ہوگئی
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کی جیلوں میں سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی سنچری مکمل ہوگئی۔ مچھ جیل میں سزائے موت کے 9 قیدی پندرہ سال سے موت کے منتظر ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات کے حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا سزائے موت کے منتظر قیدیوں میں ایک خاتون قیدی بھی شامل ہے۔ ان قیدیوں میں 99 سنٹرل جیل مچھ جبکہ ایک خاتون قیدی کوئٹہ جیل میں بند ہے۔ سزائے موت کے منتظر 13 قیدیوں کی رحم کی آخری اپیلیں صدر مملکت کے پاس ہیں جبکہ 44 کی اپیلیں سپریم کورٹ، 40 کی ہائیکورٹ اور 3 کی شریعت کورٹ میں زیرسماعت ہیں۔ بلوچستان میں آخری پھانسی 2008ء میں دی گئی تھی۔ مچھ جیل کی کال کوٹھڑی میں سزائے موت کے 9 قیدی 15 سال سے موت کے منتظر ہیں۔