سانحہ کارساز اور بلال شیخ حملہ کیس کے ملزم ریمانڈ کیلئے خصوصی عدالت پیش
کراچی (نوائے وقت نیوز) سانحہ کارساز اور بلال شیخ حملہ میں ملوث ملزمان کو ریمانڈ کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔