• news

خیبر پی کے میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر حصہ نہیں بنیں گے: لیاقت بلوچ

بہاولپور (نامہ نگار) خیبر پی کے میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر حصہ  نہیں بنیں گے ، ہم اسلامی معاشرہ قائم کرکے ملک سے استحصال کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ  نے بہاول پور کے امراء زون کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ڈاکٹر سید وسیم اختر، رائو ظفر اقبال بھی انکے ہمراہ تھے وہ گذشتہ روز مختصر دورہ پر لاہور میں ہونے والے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں بہاول پور پہنچے۔ لیا قت بلوچ نے کہا پی ٹی آئی کے استعفوں کے حوالہ سے ملک میں ممکنہ بحران سے بچنے کیلئے مفاہمت کا کردار ادا کیا  ۔

ای پیپر-دی نیشن