دھرنوں کا وجود ختم ہو گیا، دنیا میں کہیں گشتی دھرنا نہیں ہوتا، عمران، قادری کی جُدائی سے پریشان ہیں: حافظ حسین
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ملک میں دھرنوں کا وجود ختم ہو گیا ہے اوردنیا میں کسی بھی جگہ گشتی دھرنا نہیں ہوتا جبکہ پاکستان تحریک انصاف استعفیٰ دینے میں سنجیدہ ہے تو ان کے ارکان ڈرامہ رچانے کے بجائے اسمبلی کے فلور پر جا کر مستعفی ہو جائیں۔ وہ دارالقراء کوٹ ہیبت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا خان صاحب رفیق کار کی جُدائی پر پریشانی کا شکار ہیں۔