برکینا فاسوکے مستعفی صدر بلیس فرار ہو کر آئیوری کوسٹ چلے گئے، لگژری ہوٹل میں قیام
ادولوگا(اے ایف پی)مغربی افریقی ملک برکینا قاسو میں بحران شدت اختیار کر گیا۔27 برس اقتدار میں رہنے کے بعد عوامی رد عمل پر مستعفیٰ ہونے والے صدر بلیس کمپورے فرار ہو کر آئیوری کوسٹ پہنچ گئے۔ آئیوری کوسٹ حکام کے مطابق بلیس نے لگژری ہوٹل میں قیام کیا ہے ادھر بلیس کے محافظ کرنل اسحاق زیدہ نے عبوری حکومت کے سر براہ کے طور پر عہدہ سنبھال لیا جبکہ ایسا ہی دعویٰ آرمی چیف نے بھی کیا تھا۔