دنیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے:عبدالرشید ترابی ،لارڈ نذیر
بریڈ فورڈ( آن لائن) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی اورلارڈ نذیر نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ دنیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ۔ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت کالے قوانین ختم کرے ۔کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے ،لارڈ نذیر نے کہا کہ برطانیہ میں کشمیر کمیونٹی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہر ہ کرے تو 50سے زائد افراد کو پارلیمنٹ میں پہنچا سکتی ہے۔