• news

مصباح نے تنقید کرنیوالوں کو بھر پور جواب دیا: سابق کرکٹرز

لاہور کراچی (سپورٹس رپورٹر+ آئی این پی) پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس ‘قومی ٹیم کے سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد اور سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا ہے کہ کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی یقینی ہے پاکستانی بلے بازوں نے اس سیریز میںانتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انتہائی عمدہ کا رکردگی پر یونس خان ،مصبا ح الحق اوراظہر علی مبارک باد کے مستحق ہیں خاص طور پر ون ڈے سیریز میںقومی ٹیم کی شکست کے بعد مصبا ح الحق کو کپتانی سے ہٹانے کی سازشیں کرنے والوں کو مصباح کی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین سنچری سے بھرپور جواب دے دیا ہے اب سازشیں کر نے والے عناصر کو خود سے سمجھ جانا چاہئے کہ وہ کیا کر رہے ہیںاور ان عناصر کو مصباح کی اس کار کردگی سے پورا جواب ملا ہے اور ان کو اب مصباح کے خلاف ہرزہ سرائی بند کر دینی چاہیے۔ قومی ٹیم کی کامیابی اب یقینی ہے اور گرین شرٹس کی اس کار کردگی کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی پریشانی کا شکار ہو گی۔ مصباح الحق واحد ایسے پلیئر ہیں جو کریز میں کھڑے کھڑے شارٹ مارتا ہے اور وہ چھکا ہوتا ہے ‘ آج سے پہلے مصباح الحق جب کریز پر آتا تھا تو سچوئیشن ہی ایسی ہوتی تھی کہ وہ آہستہ کھیلنے پر مجبور ہو جاتا تھا‘ مصباح الحق حالات کے مطابق کھیلتا ہے۔ مصباح الحق کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور سنچری بنانے کہا کہ مصباح الحق نے ثابت کر دیا ہے وہ بہترین بیٹسمین اور بہترین کپتان ہے۔ آسٹریلیا میچ ڈ را کرنے کی کوشش نہیں کرے گا وہ ہمیشہ مثبت کھیلتے ہیں اگر انہیں خراب گیند ملی تو وہ لازمی شارٹ مارنے کی کوشش کریں گے اور اس بات سے باﺅلرز فائدہ اٹھا کرکارکردگی دکھائیں تو آسٹریلیا کو وائٹ واش کر دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن