ابوظہبی ٹیسٹ : آسٹریلیا کو فتح کیلئے 460 رنز‘ پاکستان کو چھ وکٹیں درکار
ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے چوتھے دن 603 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا نے کھیل ختم ہونے پر 143 رنز بنائے تھے اور اس کے4 کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے۔راجرز، میکسویل، کلارک اور وارنر آسٹریلیا کے آو¿ٹ ہونے والے چار کھلاڑی تھے۔ پاکستان کے سپنر ذوالفقار بابر نے راجرز، میکسویل اور کلارک کو آو¿ٹ کیا جبکہ چوتھے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر محمد حفیظ کا شکار بنے۔آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے مزید460رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو مزید 6وکٹیں درکار ہیں۔سٹیون سمتھ 38اور مچل مارش 26رنز بناکر کھیل رہے ہیں ۔آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 19 کے مجموعی سکور پر گری، دوسری وکٹ 31 رنز پر اور تیسری کپتان کلارک کی وکٹ 43 رنز پر۔ آسٹریلیا کی طرف سے وارنر اچھا کھیل پیش کر رہے تھے اور انھوں نے نصف سنچری بھی سکور کی لیکن نصف سنچری کے بعد وہ محمد حفیظ کی ایک گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔کلارک کو ذوالفقار بابر نے بولڈ کیا جبکہ دوسرے دو کھلاڑی ان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ پاکستان نے مصباح کی ریکارڈ ساز بیٹنگ کی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کرتے ہوئے آسٹریلیا کو603 رنز کا ہدف دیا ۔کپتان مصاح الحق نے57 گیندوں پر 11 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے اور ناٹ آو¿ٹ رہے۔ اظہر علی نے چھ چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور اس موقعہ پر پاکستان نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 261 رنز پر آو¿ٹ کر کے پاکستان نے پہلی اننگز میں 309 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔پاکستان کی ٹیم نے آسٹریلیا کو فالو آن کرنے کے بجائے دوبارہ بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا۔ احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن 16 کے مجموعی سکور پراحمد شہزاد کو مچل جانسن نے بولڈ کر دیا۔دوسری وکٹ 21 پر گری جب جانسن نے ایک شارٹ گیند پر حفیظ کو کیچ آو¿ٹ کر دیا۔آخری دن آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے مزید460رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو مزید 6وکٹیں درکار ہیں۔۔ آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن آغاز سے ہی مشکل کا شکار رہی اور اس کی نصف ٹیم صرف 100 رنز پر پولین واپس ہو چکی تھی۔پاکستان نے پہلی اننگزچھ وکٹوں پر 570 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔