• news

کراچی کی آواز

مکرمی!جب 14 اگست 1947ء قائدعطم محمد علی جناح کو پاکستان کا پہلا گورنر جنرل مقرر کیاگیا تھا‘ کراچی کارپوریشن کے دیئے ہوئے ایک استقبالئے میں انہوں نے اپنے مولد ’’کراچی‘‘ کو زبردست خراج تحسین ان الفاظ میںپیش کیا تھا۔ ’’کراچی کوئی معمولی شہر نہیں‘ قدرت نے اس کو غیرمعمولی فوائد سے نوازا ہے جو وقت کی جدید ضرورتوں سے میل کھاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایک معمولی سی بستی سے آج اتنا بڑا شہر بن چکا ہے اور وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب اس کا شمار دنیا کے بڑے شہروں میں ہوگا۔ مجھے کراچی کا شاندار مستقبل نظر آرہا ہے۔ اس میں ہمیشہ سے لامحدود امکان رہے ہیں لہٰذا آیئے مل کر اس خوبصورت اور عظیم و شان شہر کو لین دین‘ تجارت‘ صنعت‘تعلیم و تہذیب کے گہوارے میں تبدیل کر دیں۔‘‘(عزیزالرحمن، کراچی)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن