نیشنل بینک کے مظلوم پنشنرز
مکرمی!حکومت پاکستان نے ملک کے نامساعد معاشی حالات کے باوجود عوام دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے اور موجودہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر تمام وفاقی اور صوبائی ملازمین اور ان کے ریٹائرڈ پینشرزکی تنخواہ اور پینشن میں10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن مورخہ 1-7-14 سے جاری کر دیا جس پر پوری طرح عملدرآمد کرکے تمام ملازمین پوری طرح مستفید ہو گئے ہیں۔ نیشنل بینک کا ادارہ بھی حکومت پاکستان کا ایک خودمختار ادارہ ہے جوکہ وزارت خزانہ کے تحت تمام قواعد و ضوابط کاپابند ہے مگر افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ بینک کی انتظامیہ بشمول صدر ریٹائرڈ ملازمین کی اصلاح کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔(محمود احمد منہاس130-B گلشن راوی لاہور)