وزیراعظم چیف الیکشن کمشنر کیلئے تاحال نام نہ دے سکے، خورشید شاہ ناموں کی موصولی کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرینگے
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے نام موصول ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا عمل شروع کرینگے جبکہ حکومت مسلسل تاخیر کررہی ہے تاحال نام نہیں بھیجے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے حکومت پر دباﺅ بڑھایا تھا کہ جلد از جلد چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی جائے جس پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے عدالت سے تین ماہ کی مزید مہلت مانگنے کی درخواست کی جس کی حکومت نے حمایت نہیں کی تھی۔
الیکشن کمشنر