دھرنے معیشت کیلئے سنگین خطرہ، عوام اتحاد سے جمہوریت کیخلاف سازشیں ناکام بنا دیں: خواجہ آصف
اسلام آباد (آن لائن ) پانی و بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ اتوار کو اپنے بیان میں ا±نہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کے بنیادی حقوق کا احترام یقینی بنانا، سماجی انصاف کی فراہمی اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی جمہوریت کا اہم مقصد ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے تاہم بدقسمتی سے کچھ عناصر منفی سیاست کر رہے ہیں۔ ا±نہوں نے کہا کہ دھرنے قومی معیشت کیلئے سنگین خطرہ ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ کئی معاہدوں پر دستخط نہیں ہو سکے۔ وفاقی وزیر نے عوام پر زور دیا کہ وہ جمہوریت کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
خواجہ آصف