نئی مردم شماری کیلئے گرین سگنل، بلدیاتی انتخابات کا معاملہ پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک میں نئی مردم شماری کرانے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے جس کے بعد ملک کے تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق یہ مردم شماری آئندہ برس فروری یا مارچ میں شروع کی جاسکتی ہے۔ مردم شماری کی حتمی منظوری سے قبل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلاکر صوبائی حکومتوں سے حتمی رائے طلب کی جائیگی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسکے شیڈول کا اعلان کیا جائیگا۔ پاکستان میں16 سال کا عرصہ گزر گیا مردم شماری نہیں ہوسکی۔ کچھ عرصہ قبل کی گئی خانہ شماری بھی متنازع ہوچکی ہے۔
مردم شماری