• news

امریکہ میں مڈٹرم الیکشن کل ہونگے، انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ میں مڈٹرم انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ۔امریکہ میں کل مڈٹرم انتخابات ہورہے ہیں جن میں ایوان نمائندگان کی تمام اورسینٹ کی36 نشستوں پرارکان کاچناﺅ ہوگا۔امکان ہے کہ ری پبلکنزدونوں ایوانوں کاکنٹرول سنبھال لیں گے۔امریکہ کے مڈٹرم انتخابات بارک اوباماکے ہاتھ باندھنے کاسامان کررہے ہیں۔یہ ان کے اقتدار کاریفرنڈم بھی ثابت ہوں گے تا ہم دوسری مدت کامزہ لینے والے امریکی صدر پراعتمادہیں کہ وہ لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لاچکے ہیں۔ مڈٹرم میں توجہ کامرکزسینٹ کی محض 12 سیٹیں ہیں جوپلڑے کا رخ ری پبلکنزکی طرف جھکاسکتی ہیں۔ آئیوا، کولوراڈو، الاسکا، آرکنسا، لوزی اینا اورشمالی کیرولےناکے نتائج پرسب کی نظرہے۔

ای پیپر-دی نیشن