بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا جائزہ لینے کےلئے جلد پاکستان کا دورہ کروں گا : چینی میئر
بیجنگ (اے پی پی) چین کے جنوبی شہر ڈونگوآن کے میئر یوآن باﺅ چنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان شاندار تعلقات ہیں جس سے خطہ میں امن و استحکام کو فروغ ملا ہے۔ ریڈیو پاکستان کو انٹرویومیں کہا تجارتی تعلقات میں اضافہ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ چین پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع کا جائزہ لینے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
چینی میئر