کرم ایجنسی: 13 محرم تک پاکستان، افغانستان سرحد سیل
کرم ایجنسی (آئی این پی) محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ اتوار کو پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق سات سے تیرہ محرم تک پاکستان افغانستان سرحد کو سیل کردیا گیا ،جبکہ موٹر سائیکل چلانے اور کالے شیشے والی گاڑیوں پر پابندی ہوگی۔ عاشورہ کے موقع پر پارہ چنار اور سدہ میں کرائسز مینجمنٹ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دس محرم الحرام کو ٹل پارہ چنار شاہراہ ٹریفک کے لئے بند ہوگی۔
کرم ایجنسی