• news

دس برسوں میں 70 پاکستانیوں سمیت 370 صحافی قتل ہوئے: امریکی رپورٹ

اسلام آباد، واشنگٹن (آن لائن) حقائق سامنے لانے کی پاداش ، کئی صحافی زندگیاں کھو بیٹھے مگر ان کی جان لینے والے کھلے دندناتے پھرتے ہیں۔امریکی ادارے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں دنیا میں قتل کئے گئے صحافیوں کی تعداد 370 ہے۔پاکستان میں دس برسوں میں 70 صحافیوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا گیا۔”رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز “کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اس سال دنیا میں 56 جبکہ پاکستان میں دو صحافی زندگیاں کھو بیٹھے۔ صحافیوں کیلئے پاکستان خبروں کی جنت مگر ےہاں ان کی حفاظت کرنیوالا کوئی نہیں۔ صحافیوں کو بربریت کا نشانہ بنانے والوں کا اول تو سراغ ہی نہیں ملتا۔مل جائے تو بات آگے نہیں بڑھتی۔
ماہرین قانون اسکی وجہ لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال کو قرار دیتے ہیں۔
صحافی قتل

ای پیپر-دی نیشن