عالمی طاقتوں کی سازش پر نئے صوبوں کیلئے آواز بلند کی جارہی ہے: ایاز پلیجو
ٹھٹھہ (بیورو رپورٹ) عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کی سازش کے تحت سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کے لئے آواز بلند کی جارہی ہے اس سلسلے میں چار نکاتی پروگرام پر عمل کیا جائے گا۔ ٹھٹھہ پریس کلب میں میٹ دی پریس کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے قیام میں سندھ نے بڑی قربانیاں دی ہیں، خون کی ندیاں، یوپی، سی پی میں نہیں پنجاب میں بھی خون کی ندیاں تھیں جہاں قیام پاکستان کے وقت سکھ اور مسلمانوں میں لڑائی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا تھاکہ میری چوہدری نثار، سعد رفیق، شاہ محمود قریشی، مولانا سراج الحا ق سے ملاقات ہوئی تھی۔اس بات پر سب مفتق ہیں کہ پاکستان میںنئے صوبوں کے قیام کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ 20 نومبر کو عمران لاڑکانہ آرہے ہیں میں ان سے گزارش کروں گا کہ وہ نئے صوبوں سمیت سندھ کے مسائل پر واضح موقف اختیا رکریں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میںسندھی افسروں میں خو ف و ہراس پیدا کرنے کے لئے ہر ہفتے ایک سندھی افسر کو ہلاک کردیا جاتا ہے۔
ایاز لطیف پلیجو