• news

سعودی عرب: نصاب میں شامل قرآنی آیت میں غلطی، شدید عوامی ردعمل

جدہ (این این آئی) سعودی عرب میں سکول کے نصاب میں چوتھی جماعت میں شامل تجوید کی ایک کتاب میں قرآنی آیت کی کتابت کی غلطی کی نشاندہی کے بعد عوامی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔دوسری جانب حکومت نے غلطی کی درستی کے ساتھ لاپرواہی برتنے والے متعلقہ حکام کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نصاب میں شامل تجوید کی ایک کتاب میں سورہ النحل کی آیت نمبر تین غلط لکھی گئی ہے۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد نصاب کی تیاری، اس کی تدوین واشاعت اور مسودات پر نظرثانی کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔مقامی شہریوں نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غلطی کی اصلاح کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات کے مستقل تدارک کے لئے عملی اقدامات کریں۔سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے نصابی تعلیم میں آیت قرآنی کی غلط کتابت کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جلد نئی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔
نصاب/غلطی

ای پیپر-دی نیشن