• news

ایران کے ساتھ سرحدوں کی سکیورٹی مضبوط بنائیں گے: کمانڈر بلوچستان سکیورٹی فورس

اسلام آباد(این این آئی)بلوچستان بارڈر سکیورٹی فورس کے کمانڈر محمد اعجاز شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کو مضبوط بنائے گا۔ ایرانی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے سرحدی سکیورٹی ڈھانچے میں تبدیلی لائے جانے سے مستقبل میں ایران سے ملنے والی سرحدوں پر تشدد کے واقعات کا مشاہدہ نہیں کیا جائے گا۔
انھوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پاکستان کی حکومت اور قوم، اپنے پڑوسی ملکوں خاص طور سے ایران کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی خواہاں ہے کہا کہ پاکستانی سرحدی سکیورٹی فورسز، سرحدی علاقوں میں اور زیادہ سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا اردہ رکھتی ہیں۔ محمد اعجاز شاہد نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی جڑیں پھیلی ہوئی ہیں جن میں ایران سے ملنے والے سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔ ان سرحدوں کو محفوظ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے ایران اور پاکستان کے تعلقات متاثر کرنے کی سازش کے باوجود فریقین کو چاہیئے کہ اس بات کی ہرگز اجازت نہ دیں کہ دونوں ملکوں کے خوشگوار تعلقات کو متاثر کیا جاسکے۔
کمانڈر بلوچستان بارڈر فورس

ای پیپر-دی نیشن