• news

عمران خان، شاہد مسعود کہیں گے میں نے آسٹریلوی ٹیم کو پنکچر لگایا ہے: نجم سیھٹی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی اور ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد سوشل میڈیا بھی کھلاڑیوں کی تعریف اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین موجودہ گورننگ بورڈ کے رکن اور پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے حریفوں پر طنز کا یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ نجم سیٹھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ آج عمران خان اور ڈاکٹر شاہد مسعود کہیں گے کہ میں نے آسٹریلین ٹیم کو بھی پنکچر لگایا ہے ہم دھرنا دیں گے انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں قومی ٹیم کی فتح کو عظیم قرار دیتے ہوئے ٹیم پاکستان کپتان مصباح الحق تجربہ کار بلے باز یونس کوچنگ سٹاف میں شامل وقار یونس، مشتاق احمد اور گرانٹ فلاور کی بھی تعریف کی ہے چیف سلیکٹر معین خان کو ٹیم سلیکشن پر بھی مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن