• news

کامیاب کپتانی، مصباح الحق نے عمران خان، جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا

ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان بن گئے۔سابق کپتان عمران خان اورجاوید میانداد کا چودہ چودہ ٹیسٹ جیتنے کا ریکارڈ برابرکردیا۔مصباح آسٹریلیا کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ جیت کرسابق کپتان عمران خان اور جاویدمیانداد پر سبقت لے گئے، اور چودہ ٹیسٹ فتوحات اپنے نام کرلیں، عمران خان نے اڑتالیس اورجاوید میانداد نے چونتیس میچزمیں چودہ چودہ فتوحات سمیٹیں لیکن مصباح نے یہ کارنامہ صرف تیس ٹیسٹ میچزمیں انجام دیا،مصباح کی کپتانی عمران خان اورجاوید میانداد سے اس لحاظ سے منفرد ہے کیونکہ انہوں نے تمام چودہ فتوحات غیرملکی سرزمین پرحاصل کیں۔ مصباح کی قیادت میں قومی ٹیم نے ورلڈ نمبرون انگلینڈ اور نمبر ٹو آسٹریلیا کوکلین سوئپ کیا۔مصباح کی قیادت میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف تین، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اورزمبابوے کیخلاف دودو جبکہ نیوزی لینڈ اورویسٹ انڈیزکیخلاف ایک ایک میچ میں فتح حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن