بی ایس ایف نے واہگہ بارڈر پر پاکستانیوں کے سامان کی کتوں کی مدد سے تلاشی لینا شروع کردی
اٹاری (نیوز ڈیسک) واہگہ بارڈر پر پاکستانی علاقے میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے واہگہ اور اردگرد کے سرحدی علاقے میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے۔ واہگہ انٹری پوائنٹ پر پاکستان سے آنے والے افراد کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے کڑی تلاشی لی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ امرتسر میں دربارصاحب پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 15 روز سے بھارتی انٹیلی جنس ادارے الرٹ ہیں۔