قندھار یونیورسٹی کے کلاس روم میں فائرنگ ، نائب گورنر قتل
کابل (رائٹرز+ این این آئی) افغانستان کے صوبہ قندھار میں فائرنگ کے واقعہ میں نائب گورنر عبدالقائم پٹیال مارے گئے۔ گورنر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا معروف مصنف عبدالقدیم قندھار یونیورسٹی میں پشتو لٹریچر کے فائنل ایئر کے طالب علم تھے ۔کلاس روم میں بیٹھے مطالعہ کر رہے تھے، مسلح شخص نے کھڑکی سے نشانہ لیکر گولی چلا دی جس سے قدیم زخمی ہو گئے۔ ان کے محافظوں نے فوری طور پر ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی راستے میں چل بسے۔ قندھار طالبان کے امیر ملا عمر کا بیس بھی رہ چکا ہے۔ طالبان نے نیٹو انخلا قریب کرتے ہی نئی حکومت پہ دبائو بڑھانے کے لیے تیز کر دیئے ہیں، کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔افغانستان کی کابل یونیورسٹی میں داعش سے تعلق کے شبہ میں متعدد طالب علموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل یونیورسٹی میں داعش سے تعلق کے شبے میں متعدد طالب علموں کو گرفتار کیا گیا۔ نیوز ایجنسی نے جب اس معاملے پر افغان عسکریت پسندوں اورسرکاری حکام سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ داعش کو افغانستان میں مقامی افراد یا انفرادی سطح پر حمایت حاصل ہے تاہم ان کا کوئی سیٹ اپ ابھی نہیں بنا ہے۔