خودکش حملہ آور کا چہرہ مسخ ہو گیا ‘ٹانگیں بچی ہیں، اعضاء مردہ خانے بھیج دیئے گئے
لاہور (سٹاف رپورٹر) واہگہ باڈر پر خودکش حملہ کرنیوالے حملہ آور کا چہرہ مسخ ہو گیا صرف ٹانگیں ہی بچ سکی ہیں۔ پلاسٹک شاپر میں جسم کے اعضاء مردہ خانے بھیجے گئے خود کش حملہ آوور کی عمر 22سے 25سال بتائی گئی ہے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز خودکش حملہ کرنے والے کا چہرہ بوری طرح مسخ ہو گیا جبکہ اس کی ٹانگیں ہی ملیں جنہیں مردہ خانے بھجوا یا گیا پوسٹمارٹم مکمل ہونے پر لاش مردہ خانے ہی پڑی رہی جبکہ واپسی کیلئے پولیس کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی اسے محفوظ کرنے کی کوئی درخواست دی گئی ہے ۔