وزیراعظم نوازشریف سے خورشید شاہ کی کل ملاقات کا امکان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان بدھ کو ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے بارے میں صلاح مشورہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کو تین ممکنہ افراد کے بارے میں بتائیں گے اور اپوزیشن لیڈر اس بارے میں اپنی رائے ظاہر کریں گے۔