امریکہ اب بھی دشمن نمبر ایک ہے، جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: ایران
تہران (این این آئی) ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک مرتبہ پھر امریکہ کو ایرانی قوم کا دشمن نمبر ایک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عراق ،شام اور لبنان میں داعش اور دوسری سازشیں آج کی تلخ حقیقتیں ہیں اور یہ ظاہر کرتی ہیں کہ امریکہ دنیا بھر میں ہونے والی سازشوں اور برائیوں کا منبع ہے ،جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔