• news

فرانس: پولیس کے ہاتھوں ماہر ماحولیات کی ہلاکت کیخلاف پر تشدد مظاہرہ‘ بیسیوں افراد زخمی

 پیرس (آن لائن) فرانس میں پولیس کے ہاتھوں ماہر ماحولیات ریمی فراسی کی موت کیخلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارچ کیا اور ربڑ کی گولیاں برسائیں۔ پولیس اور مظاہرین کے تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن