افغان فورسز کا آپریشن، 17 طالبان ہلاک، 22 زخمی
کابل (این این آئی) افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے مختلف صوبوں میں انسداد دہشت گردی آپریشن میں 17 طالبان جنگجو ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے جبکہ62 خود ساختہ دھماکہ خیز آلات ضبط کر لئے گئے، ادھر صوبہ لغمان میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3 افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے،طالبان سمیت کسی بھی گروپ نے حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی، افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ افغان نیشنل آرمی ،پولیس اور انٹیلی جنس نے صوبہ ننگرہار، لغمان، بدخشان، قندھار، زابل، ارزگان، میں مشترکہ آپریشن کیا ۔