• news

پی سی بی کا ملالہ یوسف کرکٹ چیمپئن شپ شروع کرانے کافیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ نے ملک میں خواتین کے انڈر 19 ٹورنامنٹ کو ختم کر کے اس کی جگہ انڈر 21 کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق انڈر 19 ٹورنامنٹ کو نئی شکل دی جا رہی ہے جس کے مطابق اب انڈر 21 ٹورنامنٹ ہوا کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ملک میں امن کا نوبل انعام جیتنے والے پاکستان کی ملالہ یوسف کے نام سے کرکٹ چیمپئن شپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مستقبل میں انڈر 19 ٹورنامنٹ نہیں ہوا کرے گا۔ کھلاڑی اب انڈر 21 میں اپنے جوہر دکھا سکیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن