پاکستانی کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل جونیئر ٹینس ایونٹس میں شاندار کارکردگی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن‘ ایشیئن ٹینس فیڈریشن اور آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دو آئی ٹی ایف انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلی چیمپبن شپ کے ڈبل ایون ٹمیں کامیابی حاصل کرکے انٹرنیشنل رینکنگ پوائنٹس بھی حاصل کر لئے ہیں۔ گرلز سنگلز انٹری میں کے مین ڈرا کے پہلے میچ میں پاکستان کی علینہ قریشی نے اپنا میچ جیت لیا۔ دنیا بھر سے 134 جونیئر کھلاڑی ان دو ایونٹس میں بوائز ڈبلز کے ایونٹ میں پاکستان کے محمد مدثر اور ان کے چھوٹے بھائی محمد مذمل نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا۔ جب انہوں نے بھارت کے تھرڈ سیڈ شہری گپتا اوریش یادیو کو 6-3,6-1 اور 10-7 سے شکست دے کر پہلے ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ محمد مدثر اور محمد مزمل آج سیمی فائنل میں بھارت کے چیرکو اور پرن پن کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ پاکستان کے دوسرے کھلاڑی سید نوفل کلیم اور ارحم عتیق سیکنڈ سیڈ سٹی نیکل مانیپلی سئسجسن موپر سے 6-2,3-6 اور 13-11 سے شکست دے دے۔ پاکستان کی ردا خالد نے بھارت کی سمریتی یونیانی کے ساتھ کھیلتے ہوئے مسکڈ ڈبلز میں ایک اور اپ سیٹ کیا۔ جبکہ انہوں نے بھارت کی سیکنڈ سیڈ عیشا بودوال اور شریشتی سلیریا کو 2-6, 6-4 اور 10-7 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل میں ردا خالد اور سمریتی کا مقابلہ تھرڈ سیڈ اکان شالار مدھومتھا پورجن سے آج دن کے ایک بجے ہوگا۔