سابق برطانوی فٹبالر دیوالیہ ہوگئے، اشیاءنیلام کرنے کا فیصلہ
لندن (بی بی سی)برطانیہ کے سابق فٹ بالر ڈیوڈ جیمز نے دیوالیہ ہونے کے باعث اپنے کریئر کے دوران جمع کی گئیں فٹ بال سے متعلق یادگاری اشیا فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جیمز اپنے کریئر میں لیورپول، ایسٹن ولا، ویسٹ ہیم، مانچسٹر سٹی اور پورٹسمتھ کی جانب سے کھیلتے رہے ہیں۔انہوں نے مئی میں دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔جیمز جو اشیا فروخت کر رہے ہیں ان میں ڈیڑھ سو دستخط شدہ قمیضیں، شرٹس، اور فٹ بال شامل ہیں۔ان اشیا کی نیلامی کینٹ میں واقع نیلامی کمپنی والی کمپنی ہلکو کے ذریعے کی جائے گی۔دیگر اشیا میں ان کی ایسٹرا وین اور سلے چوپر بائیکس ہیں۔ان کے علاوہ ورزش اور ڈی جے کی اشیا، وائنل ریکارڈز، کتابیں اور کھلونے شامل ہیں۔44 سالہ جیمز آج کل انڈین سپر لیگ میں کیرالا بلاسٹر کے گول کیپر اورمنیجر ہیں۔ان اشیا کی نیلامی چھ سے 18 نومبر کے دوران ہو گی۔جن شرٹس کی جیمز نیلامی کروا رہے ہیں ان میں انگلینڈ فٹ بال ٹیم کی شرٹس بھی شامل ہیں جن پر پوری ٹیم کے دستخط ہیں۔