• news

پشاور: بجلی کے زائد بلوں کیخلاف شہریوں کا احتجاج ٹائر نذر آتش، حکومت کیخلاف نعرے بازی

پشاور (بےورو رپورٹ) نوتھےہ کے رہائشیوں نے بجلی کی اوور بلنگ پر واپڈا کے خلاف ایس ڈی او دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے سنہری مسجد روڈ پر ٹائر نذر آتش کرکے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند کر دیا۔ جس کے باعث ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے واپڈا اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ بلز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے واپڈا کے اہلکاروں نے گزشتہ دنوں علاقہ کے کئی صارفین کے میٹرز توڑ دیئے اور پھر ان کے خلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج کرا لی۔ ایف آئی آر میں 35ایسے افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے جو وفات پا چکے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر شہریوں کے خلاف ایف آئی آرز خارج نہ کیں گئی اور ان کی بجلی دوبارہ بحال نہ کی گئی تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کر دینگے۔ مذاکرات کےلئے وزیراعلی خیبر پی کے کے مشیر و رکن صوبائی اسمبلی عارف یوسف اور پولیس حکام بھی پہنچ گئے۔ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے مظاہرہ ختم کرکے سنہری مسجد روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ۔

نعرے بازی


ای پیپر-دی نیشن