سرکاری ملازمین رشوت سے پاک نظم و نسق یقینی بنائیں، بیورو کریسی کو پرعزم ہو کر کام کرنا چاہئے: صدر ممنون
اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے سرکاری ملازمین پر زور دیا ہے وہ رشوت سے پاک نظم و نسق یقینی بنائیں اور ثابت قدمی اور دیانتداری سے ملک کے عوام کی خدمت کریں۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں گریڈ 22میں ترقی پانے والے سرکاری ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے زور دیا بیورو کریسی کو قومی پالیسیوں اور اہداف کے حصول اور پاکستانی عوام کی بہتری کیلئے یکسوئی کے ساتھ اور پُرعزم ہوکر کام کرنا چاہئے۔
صدر ممنون