لاپتہ افراد کیس: عدالت نے ٹل حراستی مرکز سے ریکارڈ طلب کر لیا
پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس روح الامین نے کی۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل وقار احمد سے استفسار کیا کہ لاپتہ شخص انوارالدین کی میت کس کے حوالے کی گئی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل وقار احمد نے جواب دیا کہ انوارالدین کی میت دس مارچ کو ورثاء کے حوالے کی گئی تھی۔ دو بھائی غفار الدین اور رمزالدین ٹل حراستی مرکز میں ہیں عدالت نے ٹل حراستی مرکز سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
لاپتہ افراد کیس