• news

امریکی کمپنیاں داعش کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورکس کا کام کر رہی ہیں: برطانوی انٹیلی جنس اہلکار

لندن (آن لائن) برطانیہ کے اعلیٰ ترین انٹیلی جنس اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی امریکہ کی بڑی کمپنیاں داعش جیسے دہشتگردوں کیلئے کمانڈ اینڈکنٹرول نیٹ ورکس کاکام کررہی ہیں۔برطانیہ کے گورنمنٹ کمیونی کیشن ہیڈکوارٹرکے نئے ڈائریکٹر رابرٹ ہینی گن نے انکشاف کیاہے کہ مختلف ممالک سے شام اورعراق جاکر لڑنے والے انتہا پسند انٹرنیٹ کواپنی اشتہاری مہم، مخالفین کو دھمکانے  اور انتہاپسندی کا پرچارکرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی دہشتگردوں کو ان خفیہ معلومات سے بھی فائدہ پہنچا ہے جو امریکی کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن نے ظاہرکردی تھیں۔ہینی گن نے کمپنیوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پرائیویسی اور سکیورٹی میں توازن پیداکریں ورنہ خونریزی بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن